گجرات (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) گجرات کے علاقہ میں کاریں چوری کرنے والا بین الاضلاعی گینگ گرفتار، 3 عدد قیمتی کاریں، ایک کیری ڈبہ اور اسلحہ برآمد- تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، ڈی ایس پی کھاریاں میاں محمد ارشد کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر کھاریاں سرفراز انجم نے اے ایس آئی احمد نواز اور دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے مختلف اضلاع میں کار چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتارکر لیا۔چار رکنی کار لفٹرگینگ نے دوران ابتدائی تفتیش میں ضلع گجرات سمیت متعدد اضلاع میں گاڑی چوری کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے- کار لفٹر گینگ میں رفاقت علی ولد میاں قوم جٹ سکنہ مٹھانہ چک۔ علی افضال ولد محمد سرور قوم جٹ سکنہ فیصل آباد، نصیر احمد ولد نذیر احمد قوم گجر سکنہ سبحان، بشارت علی ولد ریاست علی سکنہ سبحان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی تین عدد کاریں ایک کیری ڈبہ اور واردات میں استعمال ہونے والے جدید اسلحہ تین عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لئے۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے برآمد ہونے والی گاڑیوں کی چابیاں انکے اصل مالکان کے حوالے کیں۔جبکہ گینگ ٹریس کرنے والی ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا
![]()