کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی صلى الله عليه وسلم کی جشن صبح بہاراں کے سلسلے میں عالم اسلام دورود و سلام کی صداؤں سے گونج رہا ہے، میلاد مصطفی صلى الله عليه وسلم ہمیں دینی، قومی و ملی اور اجتماعی مفادات کو ترجیع دیتا ہے، سرکار دو عالم صلى الله عليه وسلم وجہ تقلید کائنات اور تمام عالم کیلئے رحمت ہیں، اسوہ حسنہ پر عمل پیر ہوکر ہی اسلام کو ترقی اور اسلام و ملک دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے، دینی تعلیمات سے دوری ہمارے لئے مشکلات اور پریشانی کا باعث بنی ہے، مسلم حکمران مغرب کی بجائے آقا کریم صلى الله عليه وسلم کی سیرت اپنائیں تو امن و سلامتی کو فروغ ملے گا، دین اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، انتہا پسندوں نے اسلام کے چہرے کو مسخ اور نقصان پہنچانے کیلئے اپنا بناؤٹی مذہب مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جس کو نبی کریم صلى الله عليه وسلم کے غلاموں نے ناکام بنایا، ریاست کے اند ریاست کسی کو نہیں بنانے دینگے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اگر کوئی انتہا پسندی اور دہشتگردی کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کریگا تو ہر محب وطن ایسے عناصر کو کچلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، ملک دشمنوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں امن پسند ہیں پاکستان کی پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہیں کیا جائے، پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف شہید ہونیوالے پاک فوج، رینجرز، پولیس کے جوانوں و افسران کو سلام پیش کرتے ہیں، ہائبرڈ جنگ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عوام انتہا پسندی کرنیوالوں پر نظر رکھیں، کراچی عاشقان رسول کا شہر اور پاکستان کا معاشی حب ہے، حکومت معاشی حب کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے، ناموس رسالت صلى الله عليه وسلم کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلانے کیلئے ملک میں فوری طور پر نظام مصطفی کا نفاذ کیا جائے، پاکستان میں لبرل ازم، سیکولرازم، کمیونزم سارے نظام فیل ہوگئے اب عاشقان رسول ملک میں نظام مصطفی صلى الله عليه وسلم کا نفاذ چاہتے ہیں، ملک میں نظام مصطفی صلى الله عليه وسلم کا نفاذ لاکر ہی ظلم وستم کو ختم اور عوام کو انصاف اور بنیادی حقوق مہیا ہوسکتے ہیں، ختم نبوت مسلمانوں کا ریڈ زون ہے، ریڈ زون میں گھسنے اور چوری کی سزا کو یقینی بنانے کیلئے عدالت عظمی کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز نمائش چورنگی پر میلاد جلوس کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان، فہیم الدین شیخ، محمد مبین قادری، محمد شہزاد قادری، محمد آفتاب قادری، محمد طیب قادری، آصف رضا قادری، محمد سلیم قادری اور علماء و مشائخ بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کابل میں میلاد کی محفل میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، افغانستان صوفیاء کے ماننے والوں کی سرزمین ہے دہشتگرد امن اور اسلام کے دشمن ہیں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن صوفیاء کرام کے ماننے والے ہی قائم کرسکتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا پاکستان خواب ریاست مدینہ ہے، پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے والوں کی آنکھ پھوڑنا جانتے ہیں، مرسکتے ہیں پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی طرح کی آنچ آنے نہیں دینگے، آقا کریم صلى الله عليه وسلم کا یوم ولادت ہمیں اسلام دشمن قوتوں کے خلاف یکجا ہونے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ جنگ کی سازش کرنیوالوں کو دانشمندی سے ناکام بنانا ہوگا، انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے اولیاء اللہ کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا
![]()