لاہور (بیورو رپورٹ) معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ مولانا نذر الرحمان نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کو قبرستان دولہ مولا رائیونڈ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ رائیونڈ پنڈال میں نماز جنازہ مولانا نذر الرحمن نے پڑھائی جس میں ملک بھر سے آئے لاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ حاجی عبدالوہاب کو ڈینگی بخار کی شکایت پر چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ سانس اور سینے کی تکلیف میں بھی مبتلا تھے۔ طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ حاجی عبدالوہاب نے اپنی پوری زندگی تبلیغ اور دین کی اشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر شخصیات نے مولانا عبدالوہاب کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
![]()