واشگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی اس لیے امداد بند کردی۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی۔ پاکستانی حکام اسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں جانتے تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کو سالانہ 1.3 ارب ڈالرز دیتے رہے لیکن پاکستان ہمارے لیے کچھ نہیں کر رہا تھا اس لیے امداد بند کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے امداد معطل کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں رہ رہا تھا اور پاکستانی حکام اس کی موجود گی سے بخوبی آگاہ تھے۔
![]()