ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں خاتم النبین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر شیخ عبدالرﺅ ف مکی نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلى الله عليه وسلم کے دور سے لے کر آج تک تمام اہل حق اور علما کا یہ متفقہ فیصلہ رہا ہے کہ نبوت کے جھوٹے دعویداروں اور شاتم رسول کی سزا صرف موت ہے 1973 کے آئین سے ہی قادیانیوں کو کافر قرار دے دیا گیا جس کی سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ نے بھی تو ثیق کی ہے۔ کانفرنس سے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، صوبائی امیر شکیل اختر، رابطہ سیکرٹری محمد رفیق وجھوی، مفتی مولانا عبدالواحد قریشی اور مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کرتے کہا ہے کہ جو مدعیان نبوت ہو وہ واجب القتل ہے مگر نبوت کا جھوٹا دعوی کر نے والے کی سزا اسلامی ریاست کے ہاتھ میں ہے اور اسکی سزا عدالت اسلامیہ ہی متعین کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو اسلامی دفعات ہیں ان میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ جو شخص مجھ پر صبح و شام دس مر تبہ درود بھیجے گا قیامت کے روز میں اسکی شفاعت کرونگا اس کانفرنس کا مقصد لوگوں میں ختم نبو ت صلى الله عليه وسلم کا تحفظ کرنے کا جذبہ بیدار کرنا ہے اگر آپ لوگ مجاہد ختم نبوت بن گئے تو حضور صلى الله عليه وسلم کی شفاعت مل جائیگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلى الله عليه وسلم اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں ان کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئیگا یہ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد صلى الله عليه وسلم کا نام اتنا مبارک ہے جو اپنے اندر ختم نبوت کا مادہ سموئے ہوئے ہیں۔ حمد سے ہی محمد صلى الله عليه وسلم بنا ہے اور حمد تعریف کو کہتے ہیں اور جس میں تمام اچھائیاں جمع ہو جائیں اسے محمد صلى الله عليه وسلم کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ تورات انجیل، زبور کی کتابوں میں تو تبدیلیاں ہوئی ہیں مگر جو کتاب نبی کریم صلى الله عليه وسلم پر اتاری گئی اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی یہ کتا ب بھی آخری ہے اور نبی صلى الله عليه وسلم بھی آخر ہیں اور حضور صلى الله عليه وسلم کو جو اللہ تعالی نے امت دی ہے وہ بھی آخری ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا رسول اللہ خاتم النبین ہیں جس کا مشن اسکی امت قیامت تک آگے چلائے گی۔ کانفر نس میں قاری خلیل احمد سراج، ڈویژنل امیر ختم نبوت موومنٹ حاجی معراج، نعت خواہ حافظ احمد الحسینی، حافظ خالد گنگوہی، عبدالقیوم قریشی، راجہ شوکت علی، مشتاق ڈار، رحمت اللہ حقانی اور شوکت اللہ نے شرکت کی جبکہ محمد یونس مکی نے تنظیم کی کارکردگی بیان کی اور آخر میں ملکی سلامتی کیلئے شیخ عبدالرﺅ ف مکی نے دعا مانگی۔
![]()