کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سروسز اسپتال یونٹ کراچی کے صدر صابر پٹھان نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت، سیکریٹری ہیلتھ، آئی جی سندھ، اینٹی کریپشن، چیئرمین نیب سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سروسز اسپتال میں عاشق حسین "او ٹی” ٹیکنیشن جوکہ اسٹیورڈ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے یہ شخص سروسز اسپتال میں سرکاری نوکریوں کے جعلی میڈیکل فٹنس کرواکر بھاری رشوت وصول کرتا ہے حال ہی میں اے ایس آئی صمد غضنفر جوکہ پولیس میں بھرتی ہوا ہے جس کی ایک آنکھ ناکارہ ہے اس سے 50 ہزار رشوت لیکر میڈیکل فٹنس کروادیا جوکہ سراسر غلط اور حق داران کے ساتھ نہ انصافی ہے لیہذا ایسے ناسور رشوت خور شخص کے خلاف فوری انکوائری کرواکر قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی حقدار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکام بالا سے کہ اس کے خلاف جلد از جلد ایکشن لیا جائے ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل کا بہت جلد اعلان کرینگے اور اس کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے
![]()