Home / اہم خبریں / ہارڈی کی دھواں دار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا پشاور زلمی چیمپین بن گیا

ہارڈی کی دھواں دار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا پشاور زلمی چیمپین بن گیا

لاہور/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حیدراباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا فائنل جیت لیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والا یہ فائنل شائقین کرکٹ کے لیے یادگار بن گیا جہاں ریکارڈ 32 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے میچ کے ہیرو ارون ہردی رہے جنہوں نے پہلے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے اور پھر مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر ناقابل شکست 56 رنز بنا کر ٹیم کو آسان فتح دلائی۔

حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم ابتدا میں اچھی پوزیشن میں نظر آئی، جہاں کپتان مارنوس لبسچگنے اور سائم ایوب نے تیز رفتار رنز بنائے مگر کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو رک نہ سکا اور پوری ٹیم 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی زلمی کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا خاص طور پر ناہید رانا اور سفیان مقیم نے جبکہ سفیان نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 22 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ بھی اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں زلمی کو ابتدا میں دھچکا لگا جب محمد علی نے پہلے ہی اوور میں بابرعظم اور محمد حارث کو آؤٹ کر دیا تاہم ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 85 رنز کی اہم شراکت قائم کی عبدالصمد نے 48 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ آخر میں ہارڈی نے میچ کو اپنے نام کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی

دوسری جانب بابر اعظم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 588 رنز بنا کر حنیف محمد کیپ اپنے نام کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے