آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے اس مناسبت سے راقم الحروف نے 3/4سال قبل سیاسی ایڈیش کمالیہ کی ٹیم کے سربراہ کے طور پرخصوصی تجزیاتی رپورٹ تیار کی تھی جس کو اج کے دن کی مناسبت سے تحریر کیا جارہا ہے۔راقم الحروف کے مطابق صحافت میں اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے مختلف صحافتی گروپ اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ان صحافتی گروپوں کے عہدیداران اپنے رعب اور دبدبے کو برقرار رکھنے کیلئے نئے اورنوجوان صحافیوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں اور مخصوص اندا ز میں صحافت کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے ۔ انکار کی صورت میں انہیں صحافتی ذمہ داریوں سے روکنے سمیت دیوار کے ساتھ لگانے کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔دوسری جانب معاشرے کے با اثر اورجرائم پیشہ افراد جرائم کی نشاندہی اور صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے پر اکثر بااثر جرائم پیشہ افراد صحافیوں کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں۔انہیں تشدد اور ذہنی حراساں کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں ۔بعض اوقات مخالف صحافتی گروپوں کے عہدیداران اور مقامی افسران بھی ان جرائم پیشہ افراد کیساتھ مل جاتے ہیں۔نئے اور نوجوان صحافیوں کو مخصوص انداز میں صحافت کرنے کیلئے پریشر آئز کیا جاتا ہے۔انکار پر تشدد،مقدمات اورحراساں کرنے سمیت مختلف حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔
جبکہ تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے کہ اکثر نوجوان اور روایتی صحافی اپنی صحافتی حدود کو عبور کرتے ہوئے ناجائز اور غیر قانونی طور پر لالچ اور طمع نفسانی کے تحت بالخصوص معاشرہ کے کاروباری افراد کو تنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔جس بناء پر اکثر اوقات انکے خلاف صحافتی جرائم کا ارتکاب ہوتا ہے۔تاہم ضروری ہے کہ صحافیوں کے حقوق اور ان کےخلاف جرائم کے خاتمہ کیلئے انتظامی ادارے بالخصوص پولیس اور اعلی افسران جعلی اور 2 نمبر صحافیوں اور صحافت کی اڑ میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے ساتھ ساتھ بر وقت صحافیوں کی شکایت پر FIR کااندراج سمیت صحافیوں کی جان و مال کاتحفظ یقینی بنائے۔
اس موقع پر صحافتی اداروں اور گروپوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ نئے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں اورانکی ذمہ داریاں کے عوض معقول معاوضہ/تنخواہ سمیت صحافتی ذمہ داریوں کا بھی درس دیں۔صحافیوں اور صحافتی شعبہ کیلئے تعلیمی معیار مقرر کیا جائے اور جرائم پیشہ افراد کی اس شعبہ میں شمولیت کی حوصلہ شکنی کی جائے.
Home / Home / صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ کمالیہ