Home / اہم خبریں / ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی شہر کے مستقبل کی شہ رگ قرار، دو سے تین ماہ میں بہتری کی امید

ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی شہر کے مستقبل کی شہ رگ قرار، دو سے تین ماہ میں بہتری کی امید

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی محض ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ شہر کے مستقبل کی شہ رگ ہے، جو کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی بہتری لائے گا ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہونے کے بعد آئندہ دو سے تین ماہ میں شہری واضح بہتری محسوس کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیرِ تعمیر حصوں کو مرحلہ وار مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھولا جائے، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں بتدریج کمی لائی جا سکے۔ ان کے مطابق بڑے میگا پروجیکٹس کے دوران عوام کو وقتی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم حکومت سندھ اس صورت حال سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مفادِ عامہ کو ترجیح دیتے ہوئے حکومت سندھ نے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لے کر بروقت اور مؤثر فیصلے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کا بنیادی مقصد شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جو شہر کے مجموعی انفراسٹرکچر کو نئی سمت دے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یکم مئی، مزدوروں کا عالمی دن۔ پاکستان میں مزدوروں کے مسائل، حقوق اور بہتری کی راہیں ۔۔۔ تحریر : ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

یکم مئی دنیا بھر میں محنت کشوں کے احترام، جدوجہد اور حقوق کی یاد تازہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے