تازہ ترین
Home / Home / امریکا میں ایوی ایشن بحران Spirit Airlines کا آپریشن ختم

امریکا میں ایوی ایشن بحران Spirit Airlines کا آپریشن ختم

واشنگٹن، ،(اسٹاف رپورٹر ) امریکی فضائی کمپنی Spirit Airlines کی اچانک بندش نے ہزاروں مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا، جس کے بعد ہفتے کے روز بڑی ایئرلائنز فوری طور پر متحرک ہوگئیں ایئرلائن نے بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور شدید مالی دباؤ کو بندش کی وجہ قرار دیتے ہوئے تمام پروازیں اور سروسز فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔

اس کے بعد امریکن ایئر لائنز، ڈیلٹا ایئر لائنڑ، یونائٹڈ ایر لائنز اور جیٹ بلو نے متاثرہ مسافروں کے لیے رعایتی ٹکٹ، اضافی پروازیں اور عملے کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کیے۔ اگست 2025 سے دیوالیہ پن کا سامنا کرنے والی کمپنی نے کہا کہ مالی وسائل ختم ہونے کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر تھا اور مسافروں کو رقم واپس کی جائے گی، جبکہ امریکی وزیر ٹرانسپورٹ سین دففی کے مطابق حکومت نے کمپنی کو بچانے کی کوشش کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے