Home / اہم خبریں / عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم آزادیٔ صحافت کے موقع پر صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادیٔ صحافت جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جبکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کی آزادی کا احترام سب پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافی سماج کا فخر ہیں اور آزاد صحافت کے بغیر شفاف معاشرہ ممکن نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں “پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ” پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے، جبکہ دورانِ فرض جان کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تنقید کو مثبت انداز میں لیتی ہے کیونکہ آزاد صحافت حکومتی اصلاح میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود، انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور تحفظ کے لیے سندھ حکومت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ ڈیجیٹل دور میں صحافتی اقدار کا تحفظ ایک اہم ذمہ داری ہے۔

انہوں نے پریس کلبوں اور صحافتی تنظیموں کے جمہوری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریس فریڈم ڈے ہمیں آزادیٔ اظہار اور صحافتی ذمہ داریوں کی اہمیت یاد دلاتا ہے، اور سندھ حکومت صحافت پر کسی بھی قسم کی پابندی کے خلاف ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یومِ مزدور ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں اور حقوق کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے: مرتضیٰ وہاب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یومِ مزدور کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے