ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ بارہ ربیع الاول کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قدیم روایتی جلوس برآمد ہوں گے جس کے لئے بھی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عبادت گاہوں کو برقی قمقموں کے ساتھ سجانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ شہر بھر سے درود پاک کا ورد شروع ہوگیا ہے۔ میلاد کمیٹیوں کے اجلاس بھی شروع ہوگئے ہیں اور شمع رسالت کے پروانے نعت خوانی میں مصروف رہتے ہیں۔ بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل ہوگی جبکہ اس دفعہ سرکاری سطح پر بھی اس حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قدیم روایتی جلوس تاج مسجد سے میلاد پارک اور دوسرا جلوس لیاقت پارک سے میدان حافظ جمال سٹی ڈیرہ تک نکالے جائیں گے۔
![]()