کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں رضویہ پولیس کا منشیات مافیا کا مکمل خاتمہ کر دینے کا عزم ۔ زہریلا کاروبار کرنے والا عناصر گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ نسل کی چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا منشیات مافیا کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات جاری- ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے- دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ملزم محمد وسیم ولد طارق نور کے قبضے سے اعلیٰ نسل کی چرس، موباٸل فون اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ قاٸم کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصر کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں انکے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا-
![]()