کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انسانی حقوق کے رہنما اور صارم برنی ٹرسٹ کے بانی کا پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا انفلوینسرز سے اپیل کی کہ سندھ لیبارٹری اور کیمیکل اگزامینر کے پاس جاکر خود دیکھیں اور عوام کو بتائیں کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کتنے فیصد فعال ہے۔ کراچی شہرکے رہائشی کے خاندان نے کراچی کے مشہور ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا اور اس کے بعد دوسری مشہور جگہ سے آئس کریم کھائی جس کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ ہوئی اور بچوں کی موت واقعہ ہوگئی۔ صارم برنی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سندھ فوڈ اتھارٹی اور کیمیکل ایگزامینر سمیت سندھ لیبارٹری کے حالت ناگفتہ بہ ہے اور اس وجہ سے ملزمان اور مجرمان کو عدالتوں میں فائدہ ملتا ہے اور کورٹ سے باعزت بری ہوجاتے ہیں۔ صارم برنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کچھ نہیں کر رہی اب الیکٹرونک میڈیا اور عوام اپنے موبائل کیمروں کے زریعے اس مہم کو آگے بڑھا سکتے ہیں تاکہ بچوں کو انصاف ملے اور ہمارے بچے اس طرح کا زہر کھانے سے بچ جائے۔
![]()