Home / اہم خبریں / ہوشیار آپ کوئی مضر صحت ادویہ کا استعمال تو نہیں کر رہے؟ ملٹی نیشنل کمپنیز اور ملک کی معروف ادویہ ساز کمپنیوں کی پچاس ادویات غیر معیاری نکلیں

ہوشیار آپ کوئی مضر صحت ادویہ کا استعمال تو نہیں کر رہے؟ ملٹی نیشنل کمپنیز اور ملک کی معروف ادویہ ساز کمپنیوں کی پچاس ادویات غیر معیاری نکلیں

اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) حکومت پنجاب کو فراہم کی جانے والی 91 ادویات کا جب انتہائی مستند اور عالمی معیار کی حامل پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیہ کیا گیا تو حیران کن اور خوفناک نتائج سامنے آئے 91 ادویات میں سے 50 ادویات غیر معیاری پائی گئیں۔ میٹرو واچ کو دستیاب پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق پلاٹینم فارماسیوٹیکل کی تیار کردہ ولٹافلام، گلاسکوسمتھ کی تیار کردہ زینٹک، میزی ڈون کی تیار کردہ ربیکسن کیپسول، سن شائن فارما کی تیار کردہ ڈیٹرن انٹیرک، فارماسوٹیکل انٹرنیشنل کی تیار کردہ ڈیکلویٹ انٹریک، سپیکٹرم لیبارٹری کا تیارکردہ نیلاسیڈ سیرپ، آگمنٹن بی ڈی، رینوڈک سیرپ، بوش فارما کی تیار کردہ تانزو، قنطار فارما کی تیار کردہ کنونسڈ ٹی ٹیبلٹ، سوئس فارما کی تیارکردہ فیوامل ٹیبلٹ، اسی طرح مشہور پونسٹان فورٹ بھی ان پچاس ادویات میں شامل ہیں جن کو غیر معیاری قررار دیا گیا ہے، حیران کن امر ہے کہ رپورٹ پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ایک ماہ قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، تمام ڈرگ انسپکٹرز اور حکومت پنجاب کو فراہم کی تا ہم اب تک ان میں سے کسی بھی دوائی پر اب تک پابندی لگائی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے حکومت پنجاب اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے کوئی اشتہار جاری کیا ہے۔ ان ادویات کا بڑا سٹاک اب بھی ملک بھر کی مارکیٹس میں اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں موجود ہے اور کثرت سے استعمال ہو رہی ہیں۔ہسپتالوں اور ان فارما سیوٹیکل کمپنیز یہاں تک کہ ڈسٹری بیوٹرز کو بھی اس حوالے سے لاعلم رکھا جارہا ہے تاکہ کسی بھی طرح اس معاملہ کو دبایا جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے