Home / اہم خبریں / آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو ملک کے حالات مشکل موڑ پر چلے جائینگے- وزیراعظم اور نیب ہوش سے کام لیں-عبدالغفار شاہانی

آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو ملک کے حالات مشکل موڑ پر چلے جائینگے- وزیراعظم اور نیب ہوش سے کام لیں-عبدالغفار شاہانی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدرآصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو ملک کے حالات مشکل موڑ پر چلے جائینگے- وزیراعظم اورنیب ہوش سے کام لیں- عبدالغفار شاہانی- تفصیلات کےمطابق ملک میں آصف علی زرداری کی گرفتاری کی گردشی خبرین چلنے پر پیپلز کسان کمیٹی ڈسٹرکٹ دادو کے رہنماعبدالغفار شاہانی میہڑ میں نیشنل پریس کلب میہڑ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ورکر جیلوں سے نہیں ڈرتے سابق صدرآصف علی زرداری 11 سال بیگناہ جیل میں رہے کوئی کیس ثابت نہیں ہوا پیپلز پارٹی عوام کےحق حاکمیت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے سیاسی گرفتاریاں کر رہی ہے تاکہ عوام کی توجہ گورنمنٹ سے ہٹ جائے پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے سو دن عوام پر مہنگائی کا پہاڑ بن کر گرے ہیں غریب عوام مہنگائی کی چکی مین پس کر رہ گئے آگے نہ جانے یہ حکومت عوام کے ساتھ کیا حشر کرے گی کسانوں کی کھاد مہنگی کرکے کسانوں کی زندگی مفلوج کردی فصل کے ریٹ نہیں مل رہے کسانوں کو نقصان پہچانے والی حکومت کامیابی کے گیت گا رہی ہے ایسی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی- پیپلزپارٹی جمہوریت کو مظبوط کرنے کے لیے ہر موڑ پہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے امپائر کے اشاروں پر چلنے والی حکومت کی ٹانگیں نہیں پتہ کب گرجائیں- کرپشن کے نام پر سیاسی لیڈروں کو تنگ نہ کیا جائے ورنہ کسان میدان میں ہونگے

About admin

یہ بھی پڑھیں

حب ندی میں علی خورشیدی کا تین نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس، حکومت پر سخت تنقید

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے حب ندی میں نہاتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے