جنوبی وزیرستان (رپورٹ: جنید وزیر) تحصیل برمل کے علاقے مانڑہ ، غورلامہ ، بیباک ، ورمڑ پنگہ اور مانڈی کول میں دیار اور چلغوزہ کے درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق روزانہ 20 سے 25 بڑے ٹرکوں میں یہ لکڑی افغانستان منتقل کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق مقامی انتظامیہ فی ٹرک 6 ہزار روپے وصول کر کے اس غیر قانونی کٹائی کو قانونی قرار دیتے ہیں۔ لہٰذا متعلقہ اداروں کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ایکشن لینے کے لئے انکوائری رپورٹس وصول ہوئی ہیں لیکن کمائی کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ خاموش ہے۔
![]()