ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر محبوب غنچہ) پشاور ہائی کورٹ سرکٹ بینج ڈیرہ نے ٹانک کے علاقہ بزائی میں شادی کے دوران فائرنگ سے مخالف کو قتل کرنے کے مقدمہ میں بیس سال بعد گرفتار ہونے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ،استغاثہ کے جانب سے سیف الرحمٰن ایڈووکیٹ نے درخواست ک پیروی کی۔ پولیس کے مطابق سال 1999 کے دوران تھانہ ٹانک کی حدود علاقہ بزائی میں شادی کی تقریب کے دوران مسلح ملزمان نے اپنے مخالف 35 سالہ ظاہر شاہ ولد آدین شاہ سکنہ بزائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے وہ موقع پر جاں بحق جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں وہاں موجود متعدد افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے بعدازاں دو بچوں سمیت مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ وجہ عداوت خواتین کا تنازع بیان کیا گیا۔ پولیس نے مقتول ظاہر شاہ کے بھائی زاوشاہ کی رپورٹ پر ملزم عالم گل ولد خان گل قوم بیٹنی سکنہ بزائی سمیت تین ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ ملزم عالم گل بیس سال تک مفرور اشتہاری رہنے کے بعد 2018 کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ ماتحت عدالت سے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد عدالت عالیہ نے بھی ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی ہے۔
![]()