کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن۔ منشیات مافیا کا کارندہ گرفتار۔ بیشتر زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر اپنی دکانوں کو تالا ڈال کر فرار ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کا منشیات مافیا کا مکمل خاتمہ کر دینے کا عزم۔ 1کلو 7 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے منشیات مافیا کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے کمر کس لی- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں بدمام زمانہ منشیات فروش کے کارندے کو گرفتار کرلیا- ملزم نعمان علی ولد انور علی کے قبضے سے 1 کلو 7 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلیٰ نسل کی چرس کی ڈیلوری دیتا تھا خاص کرکے ڈیفنس اور کلفٹن جیسے علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقوں میں بھی ملزم نے چرس کی سپلائی کے نیٹ ورک بچھا رکھے تھے ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران عرصہ دراز سے منشیات جیسے مقروہ دھندے میں ملوث ہونے کے انکشافات کیے ہیں ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے مطابق منشیات مافیا کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری رہیگا میرے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ان مافیا کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے۔ سیدھا جیل منتقل کرینگے-
![]()