Home / اہم خبریں / یوم عشق رسول کی کامیابی سیکولر ازم کیخلاف ریفرنڈم ہے، حکومت اپنی صفوں میں شامل منافقین سے ہوشیار رہے مفتی قاسم فخری کا لیاری میں اجلاس سے خطاب

یوم عشق رسول کی کامیابی سیکولر ازم کیخلاف ریفرنڈم ہے، حکومت اپنی صفوں میں شامل منافقین سے ہوشیار رہے مفتی قاسم فخری کا لیاری میں اجلاس سے خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کے سندھ کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ جمعۃ المبارک کو یوم اقبال کے موقع پر یوم عشق رسول کی بھرپور کامیابی پاکستان میں سیکولر ازم اور لبرل ازم کیخلاف ریفرنڈم ہے، حکومت یہود و ہنود کے ایجنٹوں کے دباؤ میں آنے کے بجائے اسلامیان پاکستان کے ساتھ سینہ ٹھوک کر کھڑی ہو- تحریک لبیک کی قیادت حکومت اور تحریک کے مابین معاہدے کو سبو تاژ نہیں ہونے دی گی تاہم حکومت اپنی صفوں میں شامل منافقین سے ہوشیار رہے، وہ لیاری میں ٹی ایل پی کے رکن سندھ اسمبلی محمد یونس سومرو کے دفتر میں جشن عید میلاد النبی منانے کے سلسلے میں منعقدہ تحریک لبیک کی مقامی تنظیموں کے علاوہ دیگر مذہبی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ کمشنر کراچی افتخار شوانی عید میلاد النبی کے جلسے جلوسوں کیلئے سابقہ اجازت ناموں کی تجدید کیلئے پولیس انکوائری کو تھانے کی سطح تک محدود رکھیں اور نئے اجازت ناموں کیلئے بھی ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیں کہ مذہبی تنظیموں کو جشن عید میلاد النبی کے اجازت ناموں کیلئے غیر ضروری طور پر پریشان نہ کیا جائے، مفتی محمد قاسم فخری نے ربیع الاول کے چاند نظر آنے کے ساتھ ہی کراچی بھر میں 12 روزہ چراغاں کے آغاز پر کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب محمد صلى الله عليه وسلم کا دین تخت پر ہوگا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے