جامشورو ( رپورٹ: سبحان بلوچ) ايس ايس پی جامشورو توقیر محمد نعیم کی ڈی ایس پی دفتر سیہون میں میڈیا سے بات چیت- کراچی سے حیدرآباد کی طرف آتے ہوئے پولیس نے ایک ٹرک اپنی تحویل میں لیا ہے- اس ٹرک سے بڑی مقدار میں گٹکا مین پوری نشہ آور اور چھالیہ برآمد ہوئی- اس متعلق ہماری کیمپیئن بھی چل رہی ہے کسی قسم کی کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی- کراچی سے کوئٹہ اور یہ جو روٹ اس میں استعمال ہو رہا ہے اس روٹ سے سپلائی ہوتی ہے اسے ختم کرنا ہے یہ میرا مشن ہے- کرائم پر کسی سے بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے- اسٹریٹ کرائم موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا گھیرا تنگ کیا ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں سیہون میں منشیات کی شکایتیں ہیں جس پر ہم آپریشن کرنے جا رہے ہیں منشیات کو زیرو کرنا ہے گٹکہ مین پوری نشہ آور چھالیہ کے فروخت میں جو بھی عناصر ملوث ہونگے ان کے خلاف ہر صورت میں کاروائی ہوگی- پولیس کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تو اس پولیس اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اسے نوکری میں رہنے کا حق نہیں ہے- خود بھی یہاں آکر چیکنگ کروں گا مجھے یہاں سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے اطلاع ملی ہیں جن کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں جن میں کچھ لوگوں کی شناخت بھی ہوئی ہے انشاء اللہ گرفتاریاں بھی ہونگیں- صحافی کی موٹر سائیکل چوری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کے یہ میرے علم میں ہے میری کمٹمنٹ ہے میں نے ایس ایچ او کو ٹاسک دیا ہوا ہے انشاء اللہ ہم ان کی موٹر سائیکل چوری کرنے والوں کو بھی گرفتار کریں گے اور موٹرسائیکل بھی برآمد کروائیں گے۔
![]()