کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں کھارادر پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار 1200 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او کھارادر ناصر خان نے زہریلا کاروبار کرنے والوں کی نیندیں حرام کر ڈالیں۔ بیشتر منشیات مافیا علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے ایس ایچ او کھارادر ناصر خان سماج دشمن عناصروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او کھارادر ناصر خان کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے کارندے کو گرفتار کرلیا- ملزم گلزار ولد محمد وزیر کے قبضے سے 1200 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی کا اعتراف کیا ہے ملزم سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے-
![]()