کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بریگیڈ پولیس کا جراٸم پیشہ و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن 2 اشتہاری سمیت اسٹریٹ کرمنل گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق ایس پی جمشید شماٸل ملک ریاض کے جراٸم پیشہ و مفرور ملزمان کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی نے معاشرے کے ناسوروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا- کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی کی سربراہی میں 2 اشتہاریوں سمیت اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کامران ولد حمید کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب کارروائی کے دوران مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث و مطلوب اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں شامل نور زمان ولد فاروق اور محمد حنیف ولد عبدالستار ملزمان کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علی علوی نے یہ موقف اپنایا کہ جرم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کا سلسلہ جاری ہے جب تک انکا مکمل خاتمہ نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے-
![]()