Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم ریلوے سٹیشن کے ٹکٹ کلرکوں کی جانب سے مسافروں سے لوٹ مار 200 روپے کی قیمت والے ٹکٹ کو مٹاکر 230 روپے وصول کیے جا رہے ہیں

ٹنڈو آدم ریلوے سٹیشن کے ٹکٹ کلرکوں کی جانب سے مسافروں سے لوٹ مار 200 روپے کی قیمت والے ٹکٹ کو مٹاکر 230 روپے وصول کیے جا رہے ہیں

کراچی (پریس ریلیز) ٹنڈو آدم ریلوے سٹیشن کے ٹکٹ کلرکوں کی جانب سے مسافروں سے لوٹ مار 200 روپے قیمت مٹاکر 230 روپے وصول کرنے کے خلاف رجب قادری کی جانب سے جی ایم ریلوے لاہور وفاقی وزیر ریلوے اور ڈی ایس کراچی کو تحریری طور پر دو بار درخواست بذریعہ ڈاک ارسال کی جس کو آج 23 دن گزرنے کے باوجود بھی تاحال کسی نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا- رجب قادری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹکٹ پر 30 روپے اضافی صرف ہم 50 مسافروں کی اضافی قیمت نوٹ کرے تو روزانہ 1500 روپے اضافی رقم یومیہ اور مہینے کے 45 ہزار کس کی جیبوں میں جاتا ہے ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعظم پاکستان اور ریلوے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ٹنڈو آدم ریلوے اسٹیشن کے ٹکٹ کلرکوں کی اضافی رشوت خوری کا نوٹس لیں بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور ہائی کورٹ حیدرآباد میں پٹیشن دائر کی جائے گی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے