Home / اہم خبریں / کراچی رینجرز کی اورنگی ٹاون میں بڑی کاروائی، سرغنہ سمیت بھتہ خور گروپ کے 5 کارندے گرفتار- ترجمان پاکستان رینجرز

کراچی رینجرز کی اورنگی ٹاون میں بڑی کاروائی، سرغنہ سمیت بھتہ خور گروپ کے 5 کارندے گرفتار- ترجمان پاکستان رینجرز

کراچی (رپورٹ: ماجد علی) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان ریحان الدین سرغنہ، محمد عابد، محمد عامر، محمد جبران ربانی اور سکندر پر مشتمل بھتہ خور گروہ کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 28 اکتوبر 2018 کو اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تاجر محمد اسلام بھاشانی سے بذریعہ ٹیلی فون کال 5 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ بھتہ نہ ملنے پر ملزمان نے 28 اور 29 اکتوبر2018 کی درمیانی شب تاجر محمد اسلام بھاشانی کے گھر پر فائرنگ کی جس سے کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کے واقعے اور بھتہ مانگنے کی رپورٹ 29 اکتوبر 2018 کو تھانہ پاکستان بازار میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ واقع کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد پاکستان رینجرز سندھ نے پولیس کے ساتھ مل کر ایک حکمتِ عملی ترتیب دی جس کے نتیجے میں ملزم ریحان الدین کو ساتھیوں سمیت اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور بھتہ مانگنے کے لیے استعمال شدہ موبائل فون اور سم بھی برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کے علاوہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں
الف
1999 میں ملزم ریحان الدین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جہانگیر روڈ پر واقع انٹر نیشنل کر کٹر محمد سمیع کے گھر میں 4 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی ڈکیتی کی
ب
2008 میں ملزم ریحان الدین اور سکندر نے میں ٹاور کے علاقے میں ایک کلیئرنگ فاروڈ کمپنی میں 18 لاکھ کی ڈکیتی کی۔
ج
2013 میں ملزم ریحان الدین نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مہرین گرو پ آف کمپنی کے دفتر میں 22 کروڑ کی ڈکیتی کی ۔ جس کی ایف آئی آر میٹھا در تھانے میں کمپنی کی جانب سے درج کر وائی گئی تھی ۔
د
میں ملزم سکندرکو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مہرین گرو پ آف کمپنی کے دفتر میں ہو نے والی ڈکیتی میں ملوث ہو نے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا لیکن وہ 14 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوگیا۔
ر
2015 میں ملزم ریحان الدین غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور قتل کے کیس میں گرفتار ہوا لیکن تین مہینے بعد ہی ملزم ضمانت پر رہا ہو گیا۔
س
2015 میں ملزم عامرنے ڈالمیاں کے علاقے میں واقع ایک بار بر شاپ میں چوری کی واردات کی تھی ۔
ش
اکتوبر 2018 میں ملزمان نے صرافہ بازار صدر میں لاکھوں روپے کے زیورات کی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔
ص
اکتوبر 2018 کو ملزمان نے پاپوش نگر کے علاقے میں واقع حامد پکوان سینٹر کے مالک سے 50 ہزار روپے بھتہ وصول کیا۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے