Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی قیادت اب بھی کنٹینر پر نظر آتی ہے، 80 دن میں مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ کیا- سردار سعود

پی ٹی آئی قیادت اب بھی کنٹینر پر نظر آتی ہے، 80 دن میں مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ کیا- سردار سعود

اسلام آباد ( محمد جواد بھوجیہ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے انتہائی متحرک نوجوان رہنماء و سٹی صدر یوتھ ونگ سردار سعود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن بھرپور ٹرائل کے بعد اب بھی ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے۔ میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو محض سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر اپنے دور حکومت میں کوئی کیس نہ بنایا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران کے انتقام کے لیے حکومت کی ڈور کہیں اور سے ہلائی جارہی ہے۔ سردار سعود کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھرپور انداز میں حصہ لے گی اس حوالے سے بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ ان اپنی ماضی کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب بھر کلین سویپ کرے گی۔ میاں نواز شریف کی نیب عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کی انتہائی کم تعداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ممبران کو کم از کم وہاں ہر پیشی پر ضرور موجود ہونا چاہیے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انجم عقیل خان ہر پیشی پر موجود ہوتے ہیں وہیں پارٹی کے دیگر ذمہ داران کو وہاں موجود ہونا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 80 دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پاس مسائل کے حل کے لیے کوئی پلان نہیں وہیں عمران خان کی ٹیم اہل افراد پر مشتمل نہیں ہے۔ حکومت اب بھی ذہنی طور پر کنٹینر پر موجود ہے۔ حکومت کو عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی بھرپور کامیابی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ادراک ہو گیا ہے کہ تبدیلی کے نام پر ان سے کھیل کھیلا گیا بس یہی وجہ ہے کہ عوام نے حقیقی عوامی خدمت کی ترجمان مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے ہیں-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے