Home / اہم خبریں / چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر سابق مینجر فنانس شاہد صدیقی مرحوم کے گھر پہنچ گئے- اہل خانہ سے تعزیت اور امدادی چیک ورثاء کے حوالے کیا

چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر سابق مینجر فنانس شاہد صدیقی مرحوم کے گھر پہنچ گئے- اہل خانہ سے تعزیت اور امدادی چیک ورثاء کے حوالے کیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبرجیل میں دوران قید جاں بحق ہونے والے سابق مینجر فنانس شاہد صدیقی کے گھر بلدیہ ٹاؤن پہنچ گئے- مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت، امدادی چیک پیش، اس غم کی گھڑی میں مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی عبدالبر جیل میں دوران قید جاں بحق ہونے والے سابق مینجر فنانس شاہد صدیقی کے گھر پہنچ گئے۔ مرحوم شاہد صدیقی کے بھائی ارشد صدیقی اور صاحبزادے خضر شاہد صدیقی سے اظہار تعزیت کیا۔ فاتحہ خوانی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے کہا کہ وہ مرحوم شاہد صدیقی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے خاندان کو اس غم کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے مرحوم شاہد صدیقی کے صاحبزادے خضر شاہد صدیقی کو ادارے کی طرف سے امدادی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ابوذر ماڑی والا، مینجر ایف سی ایس شوکت حسین اور دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی، (ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے