کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں اورنگی ڈویژن تھانہ پاکستان بازار کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ملزم گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کٹھیان کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او پاکستان بازار ماجد کورائی نے جراٸم پیشہ و غنڈہ راج کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا- ملزم وحید ولد عبدالقیوم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزم عادی جراٸم ہیشہ ہے اور اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناکر غاٸب ہوجاتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے-
![]()