Home / اہم خبریں / بینک الحبیب کے گیارہویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 2022 کا پہلا دن وحید بلوچ کے نام رہا

بینک الحبیب کے گیارہویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 2022 کا پہلا دن وحید بلوچ کے نام رہا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بینک الحبیب کے گیارہویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ آج کراچی گولف کلب میں کھیلا گیا جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے 96 بہترین گولفرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ آج کراچی گولف کلب کے وحید بلوچ لیڈر بورڈ پر67 5 انڈر پار کے ساتھ سرِفہرست رہے۔ انصر محمود اور حمزہ امین 68 انڈر 4 کے ساتھ وحید بلوچ کا تعاقب کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: صحافیوں کی کمیٹی کی سفارش پر طلباء کو 50 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی۔ سیما مغل وائس چانسلر گرین وچ یونیورسٹی
https://www.nopnewstv.com/students-will-be-given ‎

گولف کورس آج بہترین حالت میں تھا۔ گھاس بہترین تراشے جانے کے باعث گیند کی چال خاصی ہموار تھی۔ کھیل کے علی الصبح آغاز سے اختتام تک موسم خوشگوار اور حدِ نگاہ واضح رہی۔ پاکستان کے قومی گولفر اور دفاعی چیمپیئن محمد شبیر آج 69 انڈر 3 کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ مین ٹورنامنٹ 72 ہول پر 13 سے 16 جنوری کے دوران کھیلا جارہا ہے۔ کھیل کے دوران کووِڈ 19 کے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے