Home / اہم خبریں / صحافیوں کی کمیٹی کی سفارش پر طلباء کو 50 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی۔ سیما مغل وائس چانسلر گرین وچ یونیورسٹی

صحافیوں کی کمیٹی کی سفارش پر طلباء کو 50 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی۔ سیما مغل وائس چانسلر گرین وچ یونیورسٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گرین وچ یونیورسٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن، گوجا کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میری ٹائم محمود مولوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہا کہ صحافی قوم کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اکیڈمیا اور میڈیا ایک پلیٹ فارم سے کام کرنے سے یقیناً دونوں شعبوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوجا کے پلیٹ فارم سے بہت سے تعمیری اقدامات کئے جا سکتے ہیں گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیما مغل نے کہا کہ صحافیوں کی کمیٹی کی سفارش پر طلباء کو 50 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی جو کہ بہت جلد گوجا کی چھتری تلے تشکیل دی جائے گی۔ میڈیا کے ساتھ تعلقات تاکہ ہم مل کر ایک بہتر مستقبل کے لیے کوشش کریں۔

مزید پڑھیں: کراچی کو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف مل کر تباہ کر رہے ہیں، حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کرایوں میں سبسڈی کیوں نہیں دے رہی؟ سردار ذوالفقار رہنما پی ڈی پی
https://www.nopnewstv.com/ppp-and-pti-are-destroying

اس موقع پر صحافیوں منظر نقوی، مبشر میر، احسان قریشی، ریاض الدین اور روحیل انتخاب نے گوجا کے قیام کے لیے گرین وچ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے اور یقیناً یہ صحافی برادری کے لیے مددگار ثابت ہوگا بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میری ٹائم نے صحافیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے