تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نامور نوجوان کی سماجی تنظیم یوتھ کالج آف لیڈرشپ کے زیر اہتمام دسویں سندھ ٹیلنٹڈ یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد

نامور نوجوان کی سماجی تنظیم یوتھ کالج آف لیڈرشپ کے زیر اہتمام دسویں سندھ ٹیلنٹڈ یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد

خیرپور ( بیورو رپورٹ) نامور نوجوان کی سماجی تنظیم یوتھ کالج آف لیڈرشپ کے زیر اہتمام دسویں سندھ ٹیلنٹڈ یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی موٹر وے خالد محمود شیخ، میجر غلام مرتضیٰ، ڈائریکٹر عبدالسلام شیخ ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ، ذیشان احمد شیخ بانی ڈائریکٹر محمد عبداللہ ڈہر صدر، سمیع اللہ شیخ چیمپئن 22 واۓ ٹی ایل سی، ذوالفقار احمد جونیجو، اشفاق احمد شیخ، اسد مصطفی راجپوت، علی رضا لاشاری سمیت مختلف سماجی شخصیات اور نوجوان طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی، اس موقع پر مختلف شعبہ جات اور کانفرنس میں بہترین فارمنس پیش کرنے والے طلباء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئی، اس سے قبل تنظیم کے بانی ڈائریکٹر ذیشان احمد شیخ نے تنظیم کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا جس پر شرکاء نے یکول کی کارکردگی کو سراہا، کانفرنس میں مشہور موٹیوشنل اسپکرز، تعلیمدان اور زندگی کے دیگر شعبہ جات میں کامیابیاں حاصل کرنے والی شخصیات نے شرکت کی اور شرکاء کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے اس سے متعلق بتایا۔

مزید پڑھیں: اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کی سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کی کامیابی پر مبارکباد
https://www.nopnewstv.com/sjal-congratulates-united-panel

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ یکول کی جانب سے ایسی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے اس طرح کی اور تقریبات بھی ہونی چاہیے تاکہ معاشرے میں منفی سوچ کا خاتمہ کیا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت نوجوانوں میں مضمر ہے اس قوم کی راہ ترقی میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی جس کے نوجوان محنتی و ذمہ دار ہوں ملک کی ترقی کے لئے اساتذہ اور طالب علموں کے کاندھوں پر بہت اہم ذمہ داریاں عائد ہیں اور کسی بھی پیشے میں سب سے بڑی ذمہ داری اپنے کام کے ساتھ دیانتداری اور محبت پیدا کرنا ہے اس لئے طالب علموں اور اساتذہ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کا 15 فروری سے رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے 15 فروری سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے