تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن سندھ کا پُروقار اجلاس، گلستان جوہر میں دفتر کے قیام کا علان۔

ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن سندھ کا پُروقار اجلاس، گلستان جوہر میں دفتر کے قیام کا علان۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان، سندھ چیپٹر کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرپرسن عائشہ فاروقی اور وائس چیئرپرسن اسماء عامر نے کی۔ اجلاس میں ممبران کو ممبرشپ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور دستکاروں کے لیے بین الاقوامی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب میں معروف فیشن ڈیزائنر فرناز مصطفیٰ اور میک اپ آرٹسٹ عالیہ ٹیپو نے خصوصی طور پر شرکت کیا، جنہوں نے حاضرین سے حوصلہ افزا خیالات کا اظہار کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی سندھ کی اراکین ندا نواب، اسماء واجد، اور کوآرڈینیٹر اسماء تبسم سمیت متعدد ممبران نے شرکت کی، جن میں صائمہ مرزا، صائمہ سہیل، ثمرین، شمائلہ خان، شائستہ کوثر، دینش وہاج، شازیہ فرحان اور افشین آصف شامل تھیں۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے مستقل دفتر کے قیام کا اعلان کیا گیا، جو گلستانِ جوہر، کراچی میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ دفتر نہ صرف سندھ ریجن آفس کے طور پر کام کرے گا بلکہ ایک مستقل ہینڈی کرافٹ اسٹور بھی ہوگا جہاں مقامی فن پاروں کی نمائش و فروخت کی جائے گی۔ مرحومہ سابق وائس چیئرپرسن یاسمین مصباح کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ افشاں درّانی اور رابعہ آصف کو حج و عمرہ کی سعادت پر مبارکباد دی گئی اور گلدستے پیش کیے گئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے