کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) مکران اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ صد سالہ جشنِ مکران اسپورٹس اینڈ کیپٹن عبدالرشید فٹبال چیمپیئن شپ 2025 کے تاریخی فائنل میں اعظم اسپورٹس ایف سی نے گلشن سوکر ایف سی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ کراچی کے اولڈ گولیمار فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان جذباتی مقابلہ ہوا۔ مقررہ وقت پر میچ برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اعظم اسپورٹس کے کھلاڑی یاسر نے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 5-3 سے فتح دلائی
سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ، منور علی میہسر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب کے مہمان سیکرٹری اسپورٹس سندھ، منور علی میہسر،مکران اسپورٹس کے سرپرستِ اعلیٰ محمد حنیف خان ، سندھ اسمبلی کے اراکین آصف موسیٰ، شارق جمال، حالار منظور وسان سمیت دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مکران اسپورٹس کی ٹیم کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی فٹبال کی ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی۔