Home / اہم خبریں / پہلی کے پی ٹی انڈر 22 انٹر پروونشل باکسنگ چیمپیئن شپ کا اختتام، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کھلاڑیوں نے میڈلز جیت لیے، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان مہمان خصوصی تھے

پہلی کے پی ٹی انڈر 22 انٹر پروونشل باکسنگ چیمپیئن شپ کا اختتام، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کھلاڑیوں نے میڈلز جیت لیے، چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان مہمان خصوصی تھے

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین) کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں پہلی کے پی ٹی بین الصوبائی انڈر 22 بوائز و گرلز باکسنگ چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل عتیق الرحمان عابد (ستارہ امتیاز ملٹری) تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور انعامات سے نوازا۔

چیئرمین کے پی ٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کے پی ٹی باکسنگ کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ہر اقدام کو سپورٹ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیوی میں بھی اس کھیل کو بھرپور پذیرائی حاصل ہے اور باکسنگ کے فروغ کا سلسلہ کے پی ٹی گیمز کے ذریعے مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

چیمپیئن شپ کے فائنلز میں بوائز کے پانچ اور گرلز کے تین مقابلے منعقد ہوئے۔ بوائز کیٹگری میں 50 کلوگرام باؤٹ میں سندھ وائٹ کے عمر نے خیبر پختونخوا کے امان اللہ کو 5-0 سے، 55 کلوگرام میں سندھ گرین کے سمیر نے پنجاب کے محمد جنید کو 5-0 سے اور 60 کلوگرام میں سندھ گرین کے نوید اشرف نے بلوچستان کے احسان اللہ کو 4-1 سے شکست دی۔ 65 کلوگرام میں آزاد کشمیر کے کھلاڑی کی عدم موجودگی پر سندھ گرین کے مجاہد فاتح قرار پائے جبکہ 70 کلوگرام میں ریفری نے خیبر پختونخوا کے زخمی کھلاڑی کے باعث بلوچستان کے رفیع اللہ کو فاتح قرار دیا۔

گرلز کیٹگری میں 48 کلوگرام باؤٹ میں پنجاب کی عضوا خرم نے سندھ گرین کی خضرا کو ہرایا، 51 کلوگرام میں بلوچستان کی زینب کی انجری کے باعث سندھ گرین کی شہلا فاتح قرار پائیں جبکہ 54 کلوگرام باؤٹ میں پنجاب کی عضوا نے بلوچستان کی کبرا کو 4-1 سے شکست دی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے