تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پہلا ون ڈے: حسن نواز اور حسین طلعت کی شاندار شراکت سے پاکستان کی کامیابی

پہلا ون ڈے: حسن نواز اور حسین طلعت کی شاندار شراکت سے پاکستان کی کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 7 گیندیں قبل 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 281 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

ڈیبیو کرنے والے حسن نواز (63 ناٹ آؤٹ، 5 چوکے، 3 چھکے) اور چھ سال بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی کرنے والے حسین طلعت (41 ناٹ آؤٹ، 4 چوکے، 1 چھکا) نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 104 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی۔ حسن نواز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان نے آغاز میں سائم ایوب کا وکٹ جلد گنوا دیا، تاہم محمد رضوان کی 53 رنز کی اننگز اور بابر اعظم (47) کے ساتھ 40 رنز کی شراکت نے اننگز کو سنبھالا۔ بابر اور عبداللہ شفیق (29) کے درمیان بھی دوسری وکٹ پر 47 رنز کی شراکت ہوئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ روسٹن چیز، گڈاکیش موٹی اور جیدن سیلز نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ایون لوئس (60)، کپتان شائے ہوپ (55) اور روسٹن چیز (53) نمایاں بیٹرز رہے۔ آخر میں گڈاکیش موٹی نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں اور نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں فاسٹ بولرز نے آخری اوورز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑی صرف 80 رنز کے عوض آؤٹ کیے۔ اسپنرز سلمان علی آغا، سائم ایوب اور صوفیان مقیم نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے