تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی زون VII انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید دو میچوں کے فیصلے آزاد کرکٹ کلب اور آصف آباد کرکٹ کلب کامیاب ظہیر خان کی تباہ کن باؤلنگ 6 وکٹیں حاصل کرلیں

پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی زون VII انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید دو میچوں کے فیصلے آزاد کرکٹ کلب اور آصف آباد کرکٹ کلب کامیاب ظہیر خان کی تباہ کن باؤلنگ 6 وکٹیں حاصل کرلیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون VII کے زیرِ اہتمام جاری پروفیسر اعجاز فاروقی زون VII انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ اسٹوڈنٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں آزاد کرکٹ کلب نے شہریار اسپورٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شہریار اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز بنائے، عبداللہ نے 33 اور شاہد نے 20 رنز اسکور کیے۔ آزاد کرکٹ کلب کے ظہیر خان نے شاندار اور تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گل رحیم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں آزاد کرکٹ کلب نے 94 رنز کا مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گل رحیم نے 40 جبکہ منیر نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ شہریار اسپورٹس کے علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض کمال شیخ اور حمزہ فراز نے انجام دیے جبکہ بلال عزیز آفیشل اسکورر تھے۔

انو بھائی گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں آصف آباد کرکٹ کلب نے التاج کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ التاج کرکٹ کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29.2 اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمد اعجاز نے 24 رنز اسکور کیے۔ آصف آباد کرکٹ کلب کی جانب سے محمد اویس نے 3 جبکہ سمیع اللہ اور محمد واجد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آصف آباد کرکٹ کلب نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ علی رحمان نے 45، محمد فیصل نے 28 جبکہ محمد واجد خان نے 26 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ التاج کرکٹ کلب کے احسان اللہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں امپائرنگ کے فرائض شکیل احمد اور احتشام حیدر نے انجام دیے جبکہ محمد شعیب ناصر آفیشل اسکورر تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی کا عوامی مرکز کراچی پاسپورٹ آفس کی توسیع کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی مرکز میں قائم پاسپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے