Home / اہم خبریں / پاکستان ریلوے کی جدید بزنس ٹرین، وزیراعظم شہباز 19 جولائی کو افتتاح کرینگے

پاکستان ریلوے کی جدید بزنس ٹرین، وزیراعظم شہباز 19 جولائی کو افتتاح کرینگے

کراچی، (ویب ڈیسک ) پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا افتتاح 19جولائی کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، ٹرین میں آرام دہ نشستیں، ڈیجیٹل نظام، بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار اور مفت وائی فائی سہولیات ہونگی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین جدید ترین کوچز پر مشتمل ہوگی، جن میں آرام دہ نشستیں، ڈیجیٹل نظام، بین الاقوامی معیارکی ڈائننگ کاراورمفت وائی فائی جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔بزنس ٹرین کا مقصد مسافروں کو محفوظ آرام دہ اور جدید سفری ماحول فراہم کرنا ہے، یہ اقدام ریلوے کی جاری ڈیجیٹل اصلاحات کا حصہ ہے، جس میں ای ٹکٹنگ، اسٹیشنوں کی حالت بہتر بنانے اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینا شامل ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ سامان بردار کوچزاوربریک وین سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو مکمل طور پرشفاف آؤٹ سورسنگ کے ذریعے ممکن ہوا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا آغاز کراچی کی جامعات میں مقابلے شروع

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ای اسپورٹس 2026 کے کوالیفائنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے