صحافی ملک طارق کی جانب سے بلیک میل کیے جانے پر واسا اہلکار سراپا احتجاج
لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق واسا لاہور کے مصری شاہ دفتر کے ملازم بلال مغل نے اپنے خلاف شائع ہونے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوۓ موقف اختیار کیا کہ ملک طارق نامی شخص، جو خود کو صحافی بتاتا ہے، بلال مغل نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک طارق ان کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں مختلف اخبارات میں شائع کروا رہا ہے، جس سے صحافت کا مورال ڈاؤن ہورہا ہے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ان کا کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ صحافت جیسے باوقار پیشے کو ذاتی مفاد اور دباؤ کے لیے استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے، انہوں نے پیمرا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے تاکہ کسی سرکاری ملازم کو مستقبل میں ایسے رویوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔