تازہ ترین
Home / Home / وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمز کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھرپور کارروائیاں جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمز کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھرپور کارروائیاں جاری

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایڈیٹر نئی آواز ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمز کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھرپور کارروائیاں جاری۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فوڈ سیفٹی ٹیم کا ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) یاسر مشتاق کی سربراہی میں جعلی و ملاوٹی کھویا بنانے والے یونٹ پر چھاپہ۔ موقع پر کی گئی ٹیسٹنگ اور لیب رپورٹس کے مطابق کھویا اور دودھ میں ملاوٹ ثابت۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج اور کھویا بنانے والے آلات ضبط۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز کی شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی۔ دودھ بردار گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ملک شاپس اور ڈیری یونٹس کی انسپکشنز بھی کی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) کی سربراہی میں 2 لاکھ 87 ہزار 4 سو 53 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ 2185 لیٹر ملاوٹی و غیر معیاری دودھ موقع پر ہی تلف اور 4 لاکھ 57 ہزار کے بھاری جرمانے بھی عائد۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دودھ جیسی بنیادی غذا میں ملاوٹ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ ملاوٹ مافیا کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمز دن رات مصروف عمل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) یاسر مشتاق نے کہا ہے کہ ملاوٹ مافیا کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے لیے بڑی خوشخبری، ڈبل ڈیکر بسیں بندرگاہ پہنچ گئیں جلد سڑکوں پر نظر آئینگی۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے