Home / اہم خبریں / وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدر آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدر آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت، مفاہمت کی پالیسی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ان کی خدمات قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو بااختیار بنانا صدر زرداری کا ایک تاریخی کارنامہ ہے، جس نے وفاق کو مضبوط کیا اور پارلیمان کو بااختیار بنایا۔

وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں برداشت، مفاہمت اور ہم آہنگی کی سیاست کو فروغ دیا۔ اُن کی قیادت میں صوبوں کو اُن کے آئینی حقوق ملے، اور پاکستانی وفاق کی مضبوطی کو نئی جہت ملی۔

سردار محمد بخش مہر نے صدر آصف علی زرداری کی درازی عمر، صحت اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے