تازہ ترین
Home / Home / تاجر حقوق کی علمدار عظیم تاجر تنظیم، کمالیہ تاجر اتحاد، کمالیہ، کے زیر اہتمام ماہِ نومبر میں آل پاکستان تاجر کنونشن کا انعقاد تزک و احتشام سے کیا جا رہا ہے۔

تاجر حقوق کی علمدار عظیم تاجر تنظیم، کمالیہ تاجر اتحاد، کمالیہ، کے زیر اہتمام ماہِ نومبر میں آل پاکستان تاجر کنونشن کا انعقاد تزک و احتشام سے کیا جا رہا ہے۔

 

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ایم شفیق شاہد ملک، (ایگزیگٹو چیئرمین کمالیہ تاجر اتحاد تحصیل کمالیہ) نے میڈیا نمائدگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر حقوق کی علمدار عظیم تاجر تنظیم، کمالیہ تاجر اتحاد، کمالیہ تاجر اتحاد کا قیام 15 نومبر 2024 کی ایک شام مختار پیلس شاہی ہال میں ایک عظیم الشان تقریب حلف برداری میں عمل میں لایا گیا ہے جس میں فعال مضبوط 40 سے زائد تاجر تنظیموں نے شمولیت اختیار کی۔ کمالیہ تاجر اتحاد کا منشور ضابطہ اخلاق مونوگرام اور ماڈل جاری کیا گیا۔ تاجر کے جائز حقوق کاروبار جان و مال عزت نفس کے لازم تحفظ کو اس کی بنیادی مقاصد میں شامل کیا گیا۔ ادارے سے مفید بہتر بامقصد ورکنگ ریلیشن شپ اور تاجر کمیونٹی کے تحفظ کو لازم قرار دیا گیا۔ چار سب آفس اور مرکزی سیکرٹریٹ کا خوبصورت آفس غلہ منڈی کمالیہ میں قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ بیس رکنی کابینہ دو لیگل ایڈوائزر اور تاجر ونگ، لیبر ونگ اور اوورسیز پاکستانی ونگز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ کمالیہ تاجر اتحاد کا خوبصورت ترین نیو میٹنگ ہال ہر ماہ کی یکم تاریخ میں تاجروں سے میٹنگ مسائل شکایات کا ازالہ اور تاجر شخصیات کشاں کشاں نظر آتے ہیں۔ تنظیم کے قیام کے بعد فقط چار ماہ میں زرگر ایسوسی ایشن موبائل ایسوسی ایشن، گارمنٹس یونین، فوٹو گرافر یونین، موی میکرز یونین اور کلاتھ مرچنٹ ایسوسی ایشن سمیت دس سے زائد یونینز کمالیہ تاجر اتحاد میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔ جبکہ مزید کئی ایک مضبوط تنظیمیں مضبوط رابطے میں ہیں اور بہت جلد کمالیہ تاجر اتحاد میں شمولیت کا اعلان کرنے والی ہیں۔ کمالیہ تاجر اتحاد ویلفیئر تعلیم صحت اور فلاحی کاموں پر کامل یقین رکھتی ہے اور مصروف عمل ہیں۔ کمالیہ تاجر اتحاد کے فاؤنڈر ایگزیگٹو چئرمین ایم شفیق شاہد ملک جبکہ صدر چوہدری طارق حسن رحمانی، سرپرست اعلیٰ چوہدری کامران احمد نصرت، جنرل سیکریٹری رائے اسد علی خان، سینیئر نائب صدر رانا محمد اسلام خان، ایڈیشنل سیکرٹری ملک بشارت علی اور رانا طارق شاھین اور صوفی ذوالفقار علی عطاری اور احسن شفیق ہیں۔ جبکہ نائب صدور میں میاں فدا حسین بھٹی نائب صدر چوہدری محمد اکرم کمبوہ، چودھری محمد سعید گجر، میاں محمد ارقم ناصر، محمد عرفان انصاری اور چیئرمین مجلس عاملہ حاجی محمد امتیاز وائس چیئرمین میاں محمد طاھر اکرم اور رحمان بابا اور حافظ محمد مشتاق وٹو شامل ہیں۔ جبکہ سیکریٹری فنانس سردار ریحان سرور ڈوگر اور ملک ظفر ہیں۔ اور سیکریٹری انفرمیشن چوہدری محمد عاصم رحمت ہیں دو لیگل ایڈوائزر اور چار سوشل میڈیا ایڈوائزر بھی کام کر رہے ہیں جبکہ ماہِ نومبر میں آل پاکستان تاجر کنونشن کا انعقاد تزک و احتشام سے کیا جا رہا ہے۔

 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے