تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے سجاس کے تحت کراچی پریس کلب میں پروقار تقریب کیک کاٹا گیا

ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے سجاس کے تحت کراچی پریس کلب میں پروقار تقریب کیک کاٹا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب کے اشتراک سے ایک پروقار تقریب اور کیک کٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان، سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری مجاہد سولنگی، عہدیداران، مجلسِ عاملہ کے ارکان سینئر اسپورٹس جرنلسٹس اور بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے کہا کہ حکومت کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹریننگ سینٹر قائم کرے اور کھیلوں کے شعبے کو صنعت کا درجہ دے تاکہ اس میدان میں ترقی اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھل سکیں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان نے کہا کہ سجاس کی جانب سے ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے روایتی جوش و جذبے سے منانا خوش آئند روایت ہے، جبکہ کراچی پریس کلب کے دروازے اسپورٹس جرنلسٹس کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے انہوں نے بجٹ میں کھیلوں کے شعبے کو نظر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

سجاس کے صدر محمود ریاض نے کہا کہ خبر کی تحقیق اور تصدیق ہی صحافی کا اصل سرمایہ ہے آج صحافت کاربن پیپر اور ٹائپنگ مشین کے دور سے نکل کر ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے دور میں داخل ہو چکی ہے، اس لیے صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ سجاس کے سیکریٹری مجاہد سولنگی نے کہا کہ بدلتے ہوئے میڈیا منظرنامے میں وہی صحافی کامیاب ہوگا جو خود کو جدید صحافت کے مطابق ڈھالے گا انہوں نے اعلان کیا کہ سجاس اپنے ممبران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

تقریب کے اختتام پر ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر عہدیداروں، سینئر صحافیوں اور ممبران نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محدود وسائل کے باوجود سجاس صحافیوں کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ترقی اور اسپورٹس جرنلزم کے فروغ کے لیے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں ریبیز: ایک قابلِ روک تھام سانحہ جو فوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے ۔۔۔ تحریر: اسود خان

ریبیز ترقی پذیر دنیا میں سب سے زیادہ نظرانداز شدہ زونوٹک بیماریوں میں سے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے