تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فیفا نے سال 2024 کے لیے ریفریز کی فہرست جاری کردی

فیفا نے سال 2024 کے لیے ریفریز کی فہرست جاری کردی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) فیفا کی جانب سے سال 2024 کے لیے ریفریز کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پاکستان کے 8 ریفریز شامل ہیں۔ 8 میں سے 7 ریفریز اپنی بہترین کارکردگی کی بنا پر انہیں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ جبکہ احسان احمد لائن اپ میں ایک نیا اضافہ ہیں۔ ارشاد الحق، جو 2012 سے ریفرینگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، عدنان انجم اور مزمل حسین کے ساتھ بطور ریفری جاری رکھیں گے۔ اسسٹنٹ ریفریز میں طاہر حسین، محبوب علی، اعظم علی اور محمد علی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ محمد علی کو 2014 سے اے ایف سی ایلیٹ پینل میں بھی شمولیت کا اعزاز حاصل ہے احسان احمد موجودہ سال میں اپنی پہلی گیم کو آفشیٹ کریں گے۔ اس سال یہ تمام ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز اپنی مہارت کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کریں گے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپ کا افتتاح، میرا مقصد کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے زیر اہتمام پروفیسر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے