Home / اہم خبریں / صدر آصف علی زرداری پر لکھی گئی کتاب ’’سپریم کمانڈر آف پاکستان‘‘ کی تقریب رونمائی

صدر آصف علی زرداری پر لکھی گئی کتاب ’’سپریم کمانڈر آف پاکستان‘‘ کی تقریب رونمائی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق ایم این اے ٹکٹ ہولڈر اور ممبر سندھ کونسل ظفر جھنڈیر کی نئی تصنیف ’’سپریم کمانڈر آف پاکستان‘‘ کی پروقار تقریب رونمائی ڈیفنس میں واقع جھنڈیر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاسی زندگی، جمہوری جدوجہد اور قومی خدمات پر مبنی کتاب کی تقریب میں سیاسی، سماجی، ادبی اور علمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو جبکہ جنرل سیکریٹری سندھ سید وقار مہدی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے ظفر جھنڈیر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’سپریم کمانڈر آف پاکستان‘‘ سیاسی تاریخ کا ایک اہم دستاویزی ریکارڈ ہے، جس میں آصف علی زرداری کی جمہوریت کے لیے جدوجہد، سیاسی بصیرت اور قومی مفاہمت کے فلسفے کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ایسی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ملکی سیاست اور جمہوری ارتقاء کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

سید وقار مہدی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مشکل سیاسی حالات میں جمہوریت، پارلیمانی نظام اور وفاق کے استحکام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ مصنف ظفر جھنڈیر نے بتایا کہ کتاب کئی سالہ تحقیق اور سیاسی ادوار کے تفصیلی جائزے کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد نئی نسل کو پاکستان کی سیاسی تاریخ اور قومی رہنماؤں کی خدمات سے آگاہ کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے کتاب کی رونمائی کی اور اسے سیاسی و تحقیقی میدان میں اہم اضافہ قرار دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

FIFA and AFC stress on revision of PFF constitution

Lahore, (Sports Reporter) Officials from FIFA and AFC stressed that the Pakistan Football Federation needs …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے