کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ٹین پن بائو لنگ فیڈریشن کے کے نومنتخب صدر اعجاز الرحمان نے شفاف ،منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے انعقاد پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا مقصد تھا جو خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا ،پی ایس بی میں ٹین پن بائو لنگ کلب قائم کریں گے ، ہمارے جوانوں میں صلاحیت ہے کہ وہ ٹین پن بائولنگ میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکیں ، 100 سے زائد کھلاڑی عالمی مقابلوں کے لئے تیار ہیں پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں الیکشن نتائج کا نوٹیفکیشن وصول کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہےتھے ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) کامران خالد ، جنجوعہ ، محمد حسین چٹھہ اور جوائنٹ سیکرٹری محمود الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صدر ٹین پن بائولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمان نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشن کے الیکشن کا عمل شروع کیا ہے ۔بہترین انتخابات پر ڈی جی پی ایس بی یاسر پیر زادہ ، الیکشن کمیشن اراکین کے مشکور ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ پی ایس بی مستقبل میں بھی ہماری فیڈریشن کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس کے طور پر ہمیں ایک اچھا پلٹ فارم مل گاو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹین پن بائولنگ کے لئے ہم اچھے کوچیز کی خدمات حاصل کریں گے اور اسکے ساتھ ساتھ پی ایس بی کےا ندر کلب بھی بنائیں گے تا کہ بہتر انداز میں اپنےکھلاڑیوں کی تربیت کرسکیں ہمارے بچوں میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ عالمی سطح پر میڈلز جیت کرپاکستان کا نام روشن کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہماری فیڈریشن کی چار سال کی مدت آج سے شروع ہوچکی ہے ، ہمارے 100 سے زائد پلئریز ہں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورٹس ٹوررزم کو فروغ دیں گی 157 ممالک مں یہ ٹین پن بائولنگ کا کھلت کھلاہ جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 20 قطر اینال چمئپن شپ مںہ ہمارے دو کھلاڑی حصہ لںک گے جبکہ 8 اگست سے 14 اگست تک ہم ٹین پن ٹورنامنٹ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کررہے .
Home / اہم خبریں / شفاف انتخابات کا کامیاب انعقاد خوش آئند، پی ایس بی میں ٹین پن باؤلنگ کلب قائم کیا جائے گا، نومنتخب صدر اعجاز الرحمان