![]()
کمالیہ (خصوصی رپورٹ) کمالیہ ون وے روڈ کی منظوری ہو گئی ۔ حکومت کی جانب سے فنڈز مختص کرنے کا اعلان، متعدد شخصیات کی ون وے روڈ تحریک کے بانی محمد ندیم خان کو مبارکباد ۔۔۔۔۔۔۔۔ تفصیل کے مطابق علاقہ حکومت کی جانب کمالیہ شہر کے لئے ون وے روڈ کی منظوری دے دی گئی اور اس کے لئے فنڈز بھی مختص کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ون وے روڈ کی منظوری پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر، صدر پریس کلب محمد امجد رانا، محمد انور نود، غلام مصطفیٰ خاں منج ، چوہدری سرور نور ، سنیئر صحافی محمد نعیم خان و دیگر نے بانی ون وے روڈ تحریک محمد ندیم خان کومبارکباد پیش کی کہ ان کی تحریک کے باعث عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا جہاں اس کا فوری طور پر نوٹس لیا گیا اور علاقہ کے لئے ون وے روڈ کی منظوری دے دی گئی ۔ بانی ون وے روڈ تحریک محمد ندیم خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی بہت سے لوگوں نے اس بارے میں آواز اٹھائی مگر کسی کی شنوائی نہ ہوسکی اللہ تعالیٰ نے یہ عزت ہمارے حصے میں رکھی تھی ۔ ون وے روڈ کی منظوری اور اس کے لئے فنڈز مختص کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کمالیہ شہر سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فاروق رمدے کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میری اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔