تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ پنک ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کراچی کی ٹیم سیدہ عائشہ محمود کی قیادت میں شہید بے نظیر آباد روانہ ہوگئی

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ پنک ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کراچی کی ٹیم سیدہ عائشہ محمود کی قیادت میں شہید بے نظیر آباد روانہ ہوگئی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ پنک ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز آج (2 اگست) سے ہوگا، چیمپئن شپ کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کرینگی، کراچی ہاکی ایسوسی وومن ونگ کے تحت 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اسکوارڈ میں سیدہ عائشہ محمود (کپتان) مومل سوکینہ (نائب کپتان) یوسرا مبین، سندس صدیقی، ندا انجم، اقرا اقبال، ماہین علی، سحرش صابر علی خان، مہک یاسین، رومیسہ خان، ہامنہ ندیم، مریم زاہد، گلناز غلام نبی، ماہنور کنزا ندیم، سیدہ ریجا معیز اور ثمینہ تبسم شامل ہیں، عتیہ مسکان، نمرہ حفصہ ظفر، حفصہ حسن، سیدہ فاطمہ حیدر، سیدہ سکینہ بتول حیدر رضوی، سیدہ آنیم فاطمہ, مصفراہ فرقان، اور حیدر رضوی اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ٹیم کا اعلان کراچی ہاکی ایسوسی ایشن سلیکشن کمیٹی کی چیئرمین سمیرا نسیم نے دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا، سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں امتیاز الحسن، محمد فیضان، کنول اعجاز اور بتول کاظم شامل تھیں، صدر وومن ہاکی ونگ سندھ ایم این اے سیدہ شہلا رضا نے کے ایچ اے وومن ونگ کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ٹیم کی توثیق کی، کے ایچ اے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید امتیاز الحسن ٹیم مینجر جبکہ کنول اعجاز ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دینگی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے