تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جشنِ آزادی ٹورنامنٹ کی وننگ ٹرافی آئرن ہینڈز ٹگ آف وار کلب (قائداعظم ٹیم) کے نام

جشنِ آزادی ٹورنامنٹ کی وننگ ٹرافی آئرن ہینڈز ٹگ آف وار کلب (قائداعظم ٹیم) کے نام

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین) جشنِ آزادی معرکہ حق کپتان راجا سرور شہید نشانِ حیدر ٹورنامنٹ میں ٹگ آف وار کے سنسنی خیز فائنل میں آئرن ہینڈز ٹگ آف وار کلب (قائداعظم ٹیم) نے کراچی بیلوز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

پہلے پل میں کراچی بیلوز نے آئرن ہینڈز کو سخت مقابلہ دیا، تاہم دوسرے اور تیسرے (فیصلہ کن) پل میں آئرن ہینڈز کلب نے شاندار کارکردگی دکھا کر کراچی کو دبوچ لیا اور کامیابی سمیٹتے ہوئے وننگ ٹرافی حاصل کرلی۔

فاتح ٹیم کے کپتان ثناء اللہ نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مہمانِ خصوصی سے ٹرافی وصول کی۔ اس موقع پر جاوید اقبال، محمد ندیم، محمد فرحان، شہزاد علی، سرفراز، طارق، شیر عباس، محمد مبین، انس بلوچ اور شعیب خان بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 11 کھیلوں کے مقابلے ہوئے، جن کی میزبانی اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ نے کی۔ اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹرافیاں، شیلڈز اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے