تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی

اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 7 وکٹوں سے کامیابی

دمبولا، (ویب اسپورٹس)
اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے روز انڈیا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔رانگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اپنا 150 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستان ٹیم وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کے سبب 19.2 اوورز میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سدرہ امین تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔فاطمہ ثنا نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔ طوبٰی حسن نے تین چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے انڈیا کی جانب سے آف اسپنر دپتی شرما نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا سنگھ ۔شریانکا پاٹل اور پوجا واستراکر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انڈیا نے 14.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔شفالی ورما اور سمرتی مندھانا نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 85 رنز کا اضافہ کیا۔ سمرتی مندھانا نے45 اور شفالی ورما نے 40 رنز اسکور کیے۔ سیدہ عروب شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کے روز نیپال کے خلاف کھیلے گی جس نے اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے