Home / اہم خبریں / این ڈی ایم اے ممبر آپریشنز برگیڈیئر کامران احمد کا پی ڈی ایم اے سندھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

این ڈی ایم اے ممبر آپریشنز برگیڈیئر کامران احمد کا پی ڈی ایم اے سندھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ممبر آپریشنز برگیڈیئر کامران احمد نے صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کے ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی پی ڈی ایم اے سید سلمان شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سید سلمان شاہ نے ادارے کے حالیہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں ابتدائی وارننگ سسٹم (EWS) کی بہتری، ہنگامی ردعمل کی حکمت عملی، ضلعی سطح پر ہم آہنگی، اور کمیونٹی کی سطح پر خطرات میں کمی (Disaster Risk Reduction) سے متعلق منصوبے شامل تھے۔ بعد ازاں، برگیڈیئر کامران احمد نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا معائنہ کیا اور جدید مانیٹرنگ و ریئل ٹائم کمیونیکیشن سہولیات کا جائزہ لیا۔

برگیڈیئر کامران احمد نے پی ڈی ایم اے سندھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور وفاقی و صوبائی سطح پر ہم آہنگی سے آفات کے خلاف ردعمل کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔ دورے کے اختتام پر ڈی جی پی ڈی ایم اے سید سلمان شاہ نے برگیڈیئر کامران احمد کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ دونوں اداروں نے ڈزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے اور ایک محفوظ و باحوصلہ سندھ کے قیام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آج ٹی وی میں تنخواہوں کی تاخیر، کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے